04:38 , 26 اپریل 2026
Watch Live

لاہور اچھرہ قتل کیس، غربت اور گھریلو دباؤ اصل وجہ قرار

اچھرہ قتل کیس لاہور گھریلو دباؤ غربت
اچھرہ قتل کیس لاہور گھریلو دباؤ غربت

لاہور کے علاقے اچھرہ میں پیش آنے والے افسوسناک تین بچوں کے قتل کے واقعے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں پولیس حکام نے ابتدائی طور پر غربت اور گھریلو دباؤ کو اس اندوہناک واقعے کی بنیادی وجوہات قرار دیا ہے۔

پولیس کے مطابق جمعرات کے روز تین کمسن بہن بھائی اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے، جس کے بعد واقعے نے پورے شہر کو ہلا کر رکھ دیا۔ ابتدائی رپورٹس میں مختلف قیاس آرائیاں سامنے آئیں، جن میں یہ دعویٰ بھی شامل تھا کہ بچوں کی والدہ ردا کسی آن لائن دوستی کے باعث شوہر سے علیحدگی اختیار کرنا چاہتی تھیں، تاہم تفتیشی افسر نے ان دعوؤں کو مسترد کر دیا ہے۔

تحقیقاتی افسر ڈی ایس پی قمر عباس کے مطابق پولیس کو اس وقت شبہ ہوا جب والدین کے بیانات میں تضاد پایا گیا۔ والدین نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ وہ بچوں کو گھر میں بند کر کے کچھ دیر کے لیے باہر گئے اور 15 سے 20 منٹ بعد واپس آئے، تاہم موقع پر ملنے والے شواہد اس بیان سے مطابقت نہیں رکھتے تھے۔

رضا پہلوی کے ایران حملوں پر بیانات سے بحث چھڑ گئی

پولیس کے مطابق مزید تفتیش کے دوران یہ بات بھی مشکوک لگی کہ دو بچوں کے ہاتھوں میں چھریاں تھیں، جو کسی بیرونی حملے کے بجائے اندرونی معاملے کی طرف اشارہ کرتی تھیں۔ مسلسل پوچھ گچھ کے بعد ملزمہ نے مبینہ طور پر اعتراف جرم کر لیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ کیس پنجاب کی تاریخ کے تیز ترین حل ہونے والے مقدمات میں شامل ہو سکتا ہے، جسے چند گھنٹوں میں حل کر لیا گیا۔

تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ خاندان شدید مالی مشکلات کا شکار تھا۔ سات افراد پر مشتمل یہ خاندان ایک چھوٹے کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھا جبکہ شوہر کی ماہانہ آمدن تقریباً 30 ہزار روپے تھی، جو بنیادی ضروریات پوری کرنے کے لیے ناکافی تھی۔

پولیس کے مطابق گھریلو تنازعات، ساس سے جھگڑا اور شوہر کی جانب سے مبینہ دباؤ نے صورتحال کو مزید خراب کیا، جس کے نتیجے میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION